تازہ ترین خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید


شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں نے حملہ پسپا کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔
علاوہ ازیں بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close