تازہ ترین خبریں

پاکستانی وزیر اعظم سعودی عرب اور ایران کے مصالحتی دورے پر

پاکستانی وزیر اعظم سعودی عرب اور ایران کے مصالحتی دورے پر

نواز شریف کے ساتھ پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پیر سے دونوں ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے سنیچر کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف پیر کو ریاض کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔

پرویز رشید کے مطابق منگل کو نواز شریف تہران پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات ایرانی صدر حسن روحانی سے ہوگی۔
نواز شریف کے ساتھ پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے سعودی عرب کا اتحادی ہے اور حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم محمد نواز شریف اور پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی۔
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنرل راحیل نے سعودی وزیرِ دفاع کو کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے اتحاد ’خلیج تعاون کونسل‘ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور پاکستان ان ریاستوں کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سعودی عرب نے شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت 47 افراد کو سزائے موت دی تھی۔
سزائے موت دیے جانے کے اس واقعے کے بعد ایران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین نے حملہ کر دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close