ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی

ایران کے خلاف امارات کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ امارات اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے

 ایران نے امریکی جارحیت کی صورت میں متحدہ عرب امارات پربراہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔

مشرقی وسطی سے متعلق برطانوی خبر رساں ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ایران نے ابوظہبی  کے ولی عہد  اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کانڈرمحمدبن زاید النہیان سے براہ راست رابطہ کیا۔

مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے  کہ اگرچہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد محسن فخری زادہ کے قتل کی ذمے داری قبول کرچکا ہے۔ لیکن ایران کو خدشہ ہے کہ امریکا میں عنقریب عہدے سے سبک دوش ہونے والے صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کوئی اقدام کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امارات کی جانب سے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کی قتل کی مذمت جاری کرنے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایران نے یہ پیغام اماراتی ولی عہد کو پہنچایا تھا۔ویب سائٹ  کے مطابق امارات نے ایران کی جانب سے اس براہ راست رابطے سے متعلق  تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Close