تازہ ترین خبریںپاکستان

شاہ عبداللطیف بھٹائی ؓ کا عرس، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

معروف صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے 275 ویں سہ روزہ عرس بدھ سے مٹیاری کے شہر بھٹ شاہ میں شروع ہو رہا ہے، سندھ بھر سے زائرین کی بھٹ شاہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی 1689 ء میں ضلع مٹیاری کی تحصیل ہالہ حویلی میں پیدا ہوئے۔

 واضح رہے کہ شاہ سائیں کی شاعری میں اسلامی تعلیمات پر مبنی امن،محبت اور انسان دوستی کا لازوال پیغام پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے صوفیانہ کلام کے ذریعے امن کے پھول صدیوں بعد بھی ویسے ہی مہک رہےہیں جیسے شاہ صاحب نے اپنی زندگی میں مہکائے تھے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 275واں سالانہ عرس بھٹ شاہ میں منایا جا رہا ہے، ملک بھر سے ان کے چاہنے والے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور آپ ؒکا کلام سن کر دلی سکون پا رہے ہیں کہ ان کا کلام ہی انسانی دوستی پر مبنی ہے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سہہ روزہ عرس میں گھڑ سواری، صنعتی و ثقافتی نمائش اور ادبی محافل سجائی جائیں گی، عرس کے دوران سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہرسال عرس میں ملک کے نامور فنکار صوفیانہ کلام پیش کر کے شاہ عبداللطیف بھٹائی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

معروف صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے عرس پر سندھ بھرمیں ایک روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close