تازہ ترین خبریںپاکستان

آج ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج (18 مئی) کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ پاکستان ہرفورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

اس کے علاوہ نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کی آزادی اور اسرائیلی تسلط کے خلاف قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں نہتے فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے، اس جارحیت کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 14 مئی کو اسرائیلی سرحد سے ملحقہ غزہ پٹی پر 6 ہفتوں سے جاری احتجاج میں شدت آگئی تھی اور ہزاروں فلسطینی پر امن احتجاج کے لیے غزہ پٹی پر موجود تھے۔

یہ احتجاج فلسطیینوں سے ان کی زمین لینے اور امریکی سفارتخانے کی یروشلم ( بیت المقدس ) منتقلی کے خلاف کیا جارہا تھا، تاہم اس پر امن احتجاج پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 62 فلسطینی جاں بحق اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانیہ فائرنگ کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ترکی سمیت دیگر ممالک نے امریکا اور اسرائیل سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً واپس بلا لیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس معاملے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاہم امریکی مداخلت پر اس مطالبے کو روک دیا گیا تھا، امریکا نے موقف اپنایا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے دفاع کے لیے فائرنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ دسمبر 2017 میں امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا کے اس اعلان کے بعد اسے دنیا بھر میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ میں امریکا کے اس اقدام کے خلاف قرار داد بھی منظور ہوئی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close