تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

وزیراعظم دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان اپنے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق وفاقی اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کرنی ہیں، ادارے ٹھیک کرنے ہیں، ڈاکو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے، اسی ملک سے پیسہ جمع کرکے اسپتال بنائیں گے، بچوں کو پڑھائیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close