تازہ ترین خبریں

شامی فوج کی دیرالزورمیں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد شرپسندہلاک

اسلام نیوز نے شامی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ شامی فوج نے شمالی حماہ کے مضافاتی علاقے الحواش اور الحویجہ میں آپریشن کرکےدرجنوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز تکفیری دہشت گردوں نے حمص کےمضافاتی علاقوں میں موجود شامی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

  دوسری طرف شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دس ہزار سے زائد شامی پناہ گزین جابر نصیب گزرگاہ کے ذریعے جنوبی شام میں واقع اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

 شام میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد سے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close