تازہ ترین خبریں

یورپی یونین سے جدائی: ڈیوڈ کیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانیہ کے یورپی یونین کا حصہ رہنے یا انخلاء سے متعلق ریفرنڈم کے نتائج کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ کے یورپی یونین کا حصہ رہنے یا انخلاء سے متعلق ریفرنڈم ہوا، جس کے نتائج کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت یورپی یونین سے نکلنے کی حامی ہے۔زیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کا 6 سال تک وزیراعظم رہنے پر فخر ہے، ملک کو نئے وزیراعظم کی ضرورت ہے اور اکتوبر میں برطانوی قوم کو اب نیا لیڈر منتخب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کابینہ کی میٹنگ ہوگی جس میں یورپی یونین سے علیحدگی کے عوامی فیصلے پر مشاورت ہوگی جس کے بعد یورپی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات میں انہیں برطانوی عوام کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا،عوام نے یہ فیصلہ سیاسی فیصلے سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں دیا۔سرمایہ کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ برطانوی معیشت کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے برطانیہ کو مزید خوش حال بنانے کے لیے ہماری حکومت کا ہرمرحلے پر ساتھ دیا۔ تین ماہ بعد ہونے والی کنزرویٹو و پارٹی کی کانفرنس میں نئے وزیراعظم کا اعلان کیاجائے، مجھے برطانیہ سے پیار ہے، اس کے لیے خدمت کرکے مسرت محسوس کی۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔ریفرنڈم کے لیے بریگزٹ کے حامیوں اور مخالفین نے 4 ماہ تک مہم چلائی اور اس میں دو اہم معاملات معیشت اور امیگریشن پر ہی زیادہ تر بات کی گئی۔بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ابتداء میں معاشی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ برطانیہ یورپی یونین کی قید سے آزاد ہوچکا ہوگا اور یورپی یونین کے بجٹ میں دیا جانے والا حصہ ملک میں خرچ ہوسکے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close