ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

ایران سے براہ راست مذاکرات کےلئے تیار ہیں، ٹرمپ


امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کی جانب سے امریکی ڈروں گرانے کے بعد امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران سے مذاکرات کی التجا کی ہے۔
واضح رہے ایران کے پاسداران انقلاب نے گزشتہ روزجنوبی علاقے میں امریکی ڈرون مارگرایا تھا، جس کی فوٹیجز منظرعام پرآگئیں، ایران کا کہنا ہے ڈرون گرانا امریکا کے لئے پیغام ہے۔
امریکی اہلکار نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات چیت میں ایران کی جانب سے ڈرون گرانے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ایران سے بات چیت کو تیار ہیں لیکن جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ جنگ ہوئی توایران کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی توایران کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
ادھر ایران نے واضح کردیا ہے کہ ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اگر جنگ ہوئی تو دشمن کو سخت پیشیمان ہونا پڑے گا۔
عالمی برادری نے فریقین پرتحمل سے کام لینے اورمشرق وسطی میں تناؤ کم کرنے کے لئے اقدامات پرزوردیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close