تازہ ترین خبریں

عفرین میں ۴۰۰ سے زائد شامی عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان

شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے خلاف ۴۰۰ سے زائد عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عفرین میں ترک فوج کے خلاف لڑنے کے لئے ۴۰۰ سے زائد عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کُرد فورس کے کمانڈر نوری محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی فورسز کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے دستے بھی عفرین پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین کو پی کے کے اور داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرانے کے لیے 20 جنوری کو علاقے میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

ترک فوج کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہو رہا ہے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے شام کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close