تازہ ترین خبریںپاکستان

کابل میں دو خودکش دھماکے،25 افراد جاں بحق، 45 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دوخودکش دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،دارالحکومت کابل کے علاقے ”شش درک” میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے جاں بحق اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان نے شش درک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچےتو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا فوٹوگرافرہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ؔ

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close