تازہ ترین خبریںپاکستان

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ناظرعباس

تنظیمی کارکنوں کے ایک اعلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھرمیں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اسلام نیوز رپورٹ کے مطابق، علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی والے رمضان کی سحری اور افطار کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپروائی کی وجہ سے اندھیرے میں کررہے ہیں کوئی شہریوں کاپُرسان حال نہیں کراچی کے مختلف علاقے اور مقامات جن میں لانڈھی ،کورنگی ،ملیر،شاہ فیصل ،گلشن اقبال،نارتھ کراچی شامل ہیں یہاںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائش گاہ پر ذمہ داران اور کارکنان کے اعزازمیں دعوت افطارکااہتمام کیاجس میں کراچی ڈویژن کےصدرعلامہ کامران عابدی، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز، برادرمسلم رضا،زوالفقار حیدر سمیت سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علامہ ناظر کا مزید کہنا تھاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ علماء کو نسل کی جانب سے پورے سندھ میں قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی شہر بھر میں سیمینارزاورلیکچر کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے کراچی ڈویژن کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close