تازہ ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما پر قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی گجرات سے لاہور جارہے تھے، راستے میں موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ کے محافظین کی بروقت کارروائی سے ملزم رحمان عزیز گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

 علامہ مبارک موسوی کے محافظوں نے مبینہ دہشت گرد کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے رات گئے ملزم کو رہا کر دیا تھالیکن میڈیا پر خبر نشرہونے کے بعد پولیس نے مبینہ حملہ آورکو دوبارہ گرفتار کرلیاہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close