تازہ ترین خبریںپاکستان

سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا


سول ایوی ایشن انتظامیہ کا سیالکوٹ ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 10 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ، ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے فلائیٹ آپریشن لاہور سے چلایا جائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا، رن وے بند ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ کا فلائیٹ آپریشن لاہور ائیرپورٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
24نیوز نے خبر دی ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام ائیر لائنز کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق رن وے کی مرمت تک سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بند رہے گا اور اس سلسلے میں اتھارٹی نے ائیر لائنز کو اپنے مسافروں کو بذریعہ ایس ایم ایس پیشگی اطلاع کی ہدایت کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close