تازہ ترین خبریںدنیا

عراق میں امریکی فوج کو اڈے بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، العامری


عراقی الفتح پارٹی کے سربراہ العامری کا کہنا ہے کہ ہم امریکی فوج کو عراق میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، الفتح پارٹی کے سربراہ ھادی العامری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم امریکہ سمیت کسی بھی غیرملکی افواج کو اپنی سرزمین پررہنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ عراقی سیاسی شخصیات نے متعدد بار عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام بغداد کی اجازت کے بغیر اپنی افواج کو عراق میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام فیس دی نیشن میں کہا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے کا ایک مشن ایران کی سرگرمیوں منجملہ اس کے جوہری پروگرام پر نظر رکھنا ہے-

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ہم عراق میں رہ کرایران پر پوری طرح نظر رکھنے کی پوزیشن میں رہنا چاہتے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عراق میں خطیر رقم خرچ کر کے ایک غیر معمولی فوجی اڈہ بنایا ہے، جو ایسی پوزیشن پر واقع ہے کہ جہاں سے مسائل سے دوچار مشرق وسطی کے سبھی خطوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ وہ حقیقت ہے کہ جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کو علم نہیں ہے اور ہم نظر رکھنے کے مشن کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ مشرق وسطی میں مسائل ہیں یا نہیں؟ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ کوئی ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے یا کچھ اور تیار کر رہا ہے؟ اور ان کو خبر ہونے سے پہلے ہی ہم ان کے بارے میں باخبر ہو جائیں گے-

امریکی صدر کے اس بیان کے فورا بعد عراقی صدر برہم صالح نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ امریکی صدر نے عراق سے ایران پر نظر رکھنے کے لئے عراقی حکام سے اجازت نہیں لی ہے-

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close