تازہ ترین خبریں

ایران کے خلاف پابندیوں کا اجراء بہت جلد کیا جائے گا، ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد اب ایران کے خلاف پابندیوں کا اجراء بہت جلد کیا جائے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔

یہ بیان امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سنہ 2015ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پردوبارہ کام شروع کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام نے ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کو یورینئیم کی افزودگی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دیاہے۔

امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کو یورینئیم کی افزودگی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یورپ، روس اور چین جیسے اہم ممالک اس معاہدے کے نفاذ میں کردار ادا کرتے رہیں تو ایران بھی اس کا پابند رہے گا بصورت دیگر ہم اپنی جوہری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اعلیٰ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر ابہام پایا جاتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close