تازہ ترین خبریں

عالم انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔

اس وقت کربلاے معلی میں بیس ملین سے زائد زائرین موجود ہیں اور اشک شوق بہاتے ہوئے لبیک یا حسین اور لبیک یا عباس کے فلک شگاف نعروں سے فضا کو معطر کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 20 ملین سے زائد عاشقان حسینی نجف سے کربلا کی طرف مارچ کرتے ہوئے کربلا پہنچ رہے ہیں اور اس وقت شہر کربلا کی فضا لبیک یاحسین علیہ السلام اور لبیک یا عباس کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔
پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان امام حسین علیہ السلام عراق پہنچ چکے ہیں اور اس وقت کربلا معلی کی فضا تاریخ انسانیت کے عظیم ترین اجتماع کے لبیک یاحسین اور لبیک یا عباس کے نعروں سے گونج رہی ہے۔
کربلاے معلی میں اس وقت عالم انسانیت کا عظیم ترین اجتماع موجود ہے اور  حضرت رسول خدا اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب وا ھل بیت علیہم السلام کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
نجف سے کربلا تک مارچ کرنے والے عزاداروں کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین کی آواز پر لبیک کہہ کر ان کا وہاں پہنچنا اھل بیت اطہار علیہم السلام کے دشمنوں، تکفیری دہشتگردوں اور ان کی حمایت کرنے والے شیطان کے آلہ کاروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، دشمن کربلاے معلیٰ میں تاریخ انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع دیکھ کر پھر سے سیخ پا ہے۔
کربلائے معلی میں آج دو کروڑ سے زائد عاشقان حسین علیہ السلام  کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حق کے متوالوں کی راہ میں کوئی بھی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔
داعشی اور سلفی وہابی دہشت گردوں کی طرف سے مسلسل قتل وغارت اور خودکش دھماکوں کی دھمکیوں کے باوجود دنیا بھر سے لاکھوں  شیعہ – سنی زائرین نے عراق کا رخ کیا اور عالم انسانیت کے سب سے بڑے اجتماع میں لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعرے لگا کر تکفیریوں کے  منہ پر زبردست طمانچے مار رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اربعین کے مارچ میں مراجع تقلید کے نمائندوں، مذہبی رہنماؤں اور عراق کے علاقائی اور قومی عہدے دار بھی بھرپور طریقے سے شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال بھی پاکستان بھر سے ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام بے شمار مشکلات کے باجود کربلاے معلیٰ پہنچ چکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close