تازہ ترین خبریںپاکستان

حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر سنجیدگی سے کام نہیں کررہی ہے، تحریک لبیک

حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر سنجیدگی سے کام نہیں کررہی ہے، تحریک لبیک

تحریک لبیک کے رہنما علامہ رضی حسینی کا کہنا ہے کہ حکومت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی کا کہنا ہے کہ حکومت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اپنا ایمانی اور ملی کردار ادا کرنے کے بجائے اسلامیان پاکستان کو زبانی جمع خرچ کے ذریعے گمراہ کرنے کے علاوہ اب بھی عالم کفر کی ناراضگی کے خوف سے عملی اقدامات سے گریز کررہی ہے۔

رضی حسینی کا کہنا ہے کہ سرفروشان رسالت کے قافلوں کا رخ اب اسلام آباد کیجانب ہوچکا ہے،فیصلہ اب ہمارے ہاتھوں میں نہیں بلکہ امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے اختیار میں ہے۔

واضح رہے کہ رضی حسینی کراچی کینٹ اسٹیشن اور بہادرآباد میں ٹی ایل پی کے قافلوں کی لاہور روانگی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close