تازہ ترین خبریں
جولان کے بارے میں امریکی فیصلے پر ترکی کا شدید رد عمل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولان کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جولان کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔
اس نے کہا کہ جولان کے بارے میں امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جولان کو اسرائیلی سرزمین کا حصہ قراردینے کی حمایت کی تھی ۔ امریکی صدر کے اس فیصلے پر عالمی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی کہا ہے کہ جولان شام کا حصہ ہے اور اس پر اسرائیل کا قبضہ غاصبانہ ہے۔