تازہ ترین خبریں

سعودی سفیر کی مقتدا الصدر سے ملاقات

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، شام، کویت، اور ترکی کے سفرا نے مقتداء الصدر سے ملاقات کی ہے۔

اسلام نیوز عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجف اشرف میں صدر پارٹی کے رہنما مقتداء الصدر سے سعودی عرب، شام، کویت، اور ترکی کے سفرا نے مقتداء الصدر سے ملاقات کی ہے۔

عراقی رہنما نے ان ممالک کے سفراء سے ملاقات میں رمضان المبارک کے آمد پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام اسلامی اور عربی ممالک رمضان المبارک کے برکتوں کو ملحوظ خاطر رکھتےہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

مقتدا الصدر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کا عراق پر اثر رسوخ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ جب بھی کسی ہمسایہ ملک میں کوئی حادثہ پیش آتاہے تو عراق پر بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک عراقی داخلی امور میں دخالت کئے بغیر عراق کی نئی حکومت کی تشکیل نو میں مدد فراہم کریں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close