تازہ ترین خبریں

کابل ”صدائے افغان” نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ ۳۰جاں بحق ۲۰ زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحے قبل دارالحکومت کابل میں صدائے افغان نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

شیعہ ان اسلام، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحے قبل دارالحکومت کابل میں صدائے افغان ”آوا” نیوز ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ۵۰ افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، کابل میں نیوز ایجنسی ”آوا” کے دفتر میں ایک خودکش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں ۳۰ افراد جاں بحق ۲۰زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

افغان میڈیا فاوںڈیشن کے سربراہ «مجیب خلوتگر» نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے دھماکہ خودکش تھا۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے پولیس مرکز پرخودکش کاربم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close