تازہ ترین خبریں

کراچی آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ

کراچی:وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ کراچی آپریشن تیز کیا جائے اور اس کے نتائج ایک ہفتے میں واضح کئےجائیں۔
وزیراعلی سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجادعلی شاہ سے ان کے چیمبر میں آکر ملاقات کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیرِداخلہ سہیل انور سیال بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلی نے چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کےحوالے سے کئے گئے اقدامات سے انھیں آگاہ کیا۔
وزیراعلی نے کہاکہ چیف جسٹس کا بیٹا،ہمارا بیٹا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ اویس کی بازیابی ہمارے لئے اہم ہے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کل رات سے علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نےرینجرز اور پولیس کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
پولیس نے فوری طورپرجعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ سماء

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close