تازہ ترین خبریں

کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صادق علی ولد قربان علی شہید

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم اہلسنت والجماعت(مولوی مینگل گروپ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ صادق علی شہید ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی جان محمد روڈ پر ملک دشمن دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے بزرگ شیعہ دوکاندار صادق علی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، صادق علی کی مکینک کی شاپ تھی، ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے انکے سر میں چار گولیاں ماری ہیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شیعت نیوز کے نمائدے کے مطابق شہید حاجی محمد صادق ولد قربان علی کی عمر 66 سال بتائی گئی ہے جبکہ پیشہ کے اعتبار سے وہ کار پینٹرہیں .

شہید صادق علی نے پسماندگان میں ایک لڑکے اور دو لڑکیوں کو چھوڑا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close