تازہ ترین خبریں

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کا جاسوسی طیارہ گر کر تباہ

آج سنیچر کی صبح کو جنوبی لبنان میں صہیونی ریاست کا ایک جاسوسی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ہے۔

المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسرائیل کا جاسوسی طیارہ جو جنوبی لبنان میں جاسوسی کے لیے چھوڑا گیا تھا گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کا یہ جاسوسی طیارہ جنوبی لبنان کے شہر ’’بیت یاحون‘‘ کے شہر ’’خلۃ مریم‘‘ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جاسوسی طیارے کے گرنے کے فورا بعد اسرائیل کے دوسرے طیارہ نے اسے پلاسٹ کر کے بالکل نابود کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست مسلسل جنوبی لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے جبکہ لبنان کے عہدیداروں مخصوصا اس ملک کے صدر جمہوریہ میشل عون نے اسرائیل کی اس خلاف ورزی کے خلاف متعدد بار اعتراض کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close