تازہ ترین خبریں

پاکستان کا ایران میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

 دنیا کے کئی ممالک من جملہ چین ،شام،لبنان سمیت روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ اتوار کی صبح تہران سے یاسوج جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا اور جہاز میں سوار تمام ۶۶ مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close