تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی بیٹی ثمینہ بیگ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر منتخب

اقوام متحدہ کے ترقی پروگرام نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ملک میں خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما کو ملک میں خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر کردیا۔

 امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ سمینہ بیگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے لیے قومی شعور اور شراکت داری کے فرائض سر انجام دیں گی۔

سمینہ بیگ خصوصی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی حفاظت، نوجوان اور خواتین کو با اختیار کرنے پر کام کریں گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سمینہ بیگ نے 22 سال کی عمر میں پہاڑ سر کرنے والی پہلی خاتون ہیں

وہ دنیا کے ساتوں بر اعظم کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔

سمینہ بیگ نوجوان خواتین کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں سراہنے کے لیے پاکستان یوتھ آؤٹ ریچ فاؤنڈیشن کی سربراہی بھی کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پاکستان میں مقیم معاون نیل بہنے کا کہنا تھا کہ سمینہ بیگ اپنے عہدے کا استعمال کرکے ایسے امور پر روشنی ڈالیں گی جو پاکستان کے مستقبل کو نیا رنگ دیں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close