تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

  پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ صوبہ پنجاب کے شہرمیانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

شیعہ ان اسلام: ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق F-7PG طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب وہ گر کر تباہ ہوا۔

بیان کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی مکان کے متاثر یا عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

ترجمان فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ضلع جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے قریب میراج طیارے کو پیش آنے والے اس حادثے میں بھی پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close