تازہ ترین خبریںپاکستان

حلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ


شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں سے بھرے گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب شہرکے علاقے ریف میں کیمیائی ہتھیاروں سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق۔ دھماکہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ یا التحریر الشام کے گودام میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ۶ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں سے متعلق اسلحہ کے کئی گوداموں میں اس قسم کے دھماکے ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2018 میں شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close