ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کا لاپتہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا اعلان

پاکستان نے پاک ایران سرحد سے ایرانی سرحدی محافظوں کے مبینہ اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ایرانی سرحدی محافظوں کو ڈھونڈنے کے لیے پاکستان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کی افواج گزشتہ سال طے پانے والے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کام کر رہی ہیں تاکہ سرحدی محفظوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آرپیشنز بھی تمام تر اقدامات پر مستقل رابطے میں ہیں۔

پاکستان نے ایران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ مل کر لاپتہ سرحدی محافظوں کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ  14 ایرانی سرحدی محافظوں کو منگل کے روزمقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان  صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے  اغوا کیا گیا۔

تہران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے بھی اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس حوالے سے ایران کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔

دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر موجود بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحدوں کے اندر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پاک ایران سرحد پر اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر پیش آنے والے واقعات میں امریکا،اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک ملوث ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close