تازہ ترین خبریں

چین نے افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات کیلیے میزبانی کی پیش کش کردی

رپورٹ کے مطابق چین نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کیلیے میزبانی کی پیش کش کردی تاہم مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان چین کے مصالحتی کردار کو مسترد کردیا ہے۔ چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ شی چن نے اسلام آباد سے کابل روانگی سے قبل ایکسپریس ٹریبیون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے سیاسی عمل میں طالبان اہم قوت ہیں،چین نے پہلے بھی افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار اداکیا اگر دونوں فریقین آمادہ ہوجائیں توچین افغانستان کے امن و استحکام کیلیے ایک بارپھر مذاکرات میں بطور سہولت کارکرداراداکرنے کے لیے تیارہے اورمذاکرات کیلیے مناسب وینیوبھی فراہم کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تلخیاں دور کرنے کا واحد راستہ مذاکرت ہیں،دونوں پڑوسی ممالک مذاکرات کی میزپربیٹھ کربات چیت کے ذریعے غلط فہمیاں دورکرسکتے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close