تازہ ترین خبریںپاکستان

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 148 روپے ہوگیا


کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج (جمعرات) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے تک پہنچ گئی، جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 146 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔
آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا تھا۔
لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوگیا تھا، تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 144 روپے تک آگئی تھی۔
واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں اشیائے خورو نوش سمیت تمام درآمد شدہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس سے براہِ راست غریب عوام متاثر ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ رواں برس اپریل میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف باقاعدہ کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
ایف آئی اے نے لاہور میں مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 4 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close