تازہ ترین خبریں

ایران بھرمیں اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست مظاہرے

  ایرانی عوام نے ملک بھر میں اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کی حمایت میں زبردست ریلیاں نکالیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آج اسلامی جمہوریہ  کے مختلف شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکال کر اسلامی نظام اور امام خامنہ ای کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی ہے۔

واضح رہے کہ  حالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں نجی املاک اور بعض سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور عوام نے آج صبح مشہدمقدس، قم، تہران، دہلران،اہواز،ایذہ، کرمانشاہ، اصفہان، لرستان، ہمدان سمیت دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کر حالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی سازشوں کی مذمت کی اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح)  امام خامنہ ای کی امنگوں سے تجدیدعہد کیا۔

لاکھوں مظاہرین نے امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شرپسند عناصراور اقتصادی  بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اوراقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close