تازہ ترین خبریں

’لاکھوں ڈالر مالیت کےنودرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘

’لاکھوں ڈالر مالیت کےنودرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘

حکام کے مطابق ان نوادرات کی قیمت عالمی منڈی میں ایک ارب روپے سے زائد کی ہے (فائل فوٹو)
کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ سے لاکھوں ڈالر مالیت کے نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کا دعوٰی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار افراد بڑی تعداد میں نوادرات کراچی سے بنکاک جانے والی پرواز کے ذریعے سمگل کرنا چاہتے تھے۔
’نوادرات برسوں سے پاکستان واپسی کے منتظر‘
ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز علی رضا ترابی کے مطابق ان کے پاس پہلے سے ہی اطلاع تھی کہ کراچی ایئرپورٹ سے نوادرات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستان میں اس گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جب کہ انٹر پول سے رابطہ کرکے بنکاک میں موجود اس گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا ارادہ ہے تاکہ پاکستان سے اسمگل کی جانے والی اشیا کو واپس لایا جاسکے
زاہد کھوکھر، چیف کلیکٹر کسٹمز ساؤتھ
ان کے مطابق 17 دسمبر کی رات چار مسافر سکیورٹی چیک سے گزر کر جب ان کے پاس پہنچے جن کے پاس لکڑی کے دو بڑے بڑے ڈبے تھے۔ استفسار پر ان کا کہنا تھا کہ اس میں عام استعمال کی اشیا ہیں۔
علی رضا کے مطابق جب ڈبوں کو کھولا گیا تو ان میں سے نوادرات کی شکل میں کچھ مورتیاں، پرانے برتن، کنگن نما پرانے زیورات، ایک ہاتھی کا مجسمہ تھا جو دیکھنے میں نوادرات لگ رہے تھے۔
چیف کلیکٹر کسٹمز ساؤتھ زاہد کھوکر نے بتایا کہ ان چاروں افراد کو فوراً تحویل میں لے لیا گا تاہم ان میں سے ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے البتہ اس کا پاسپورٹ اب بھی کسٹمز حکام کی تحویل میں ہے۔
زاہد کھوکر نے مزید کہا کہ صبح محکمہ آثار قدیمہ سے ان نوادرات کی جانچ کروائی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ نوادرات قدیم تہذیب ہڑپہ اور گندھارا کے ہیں جب کہ کچھ اشیا زمانہ قبل از تاریخ کی بھی ہیں جیسے مہرگڑھ۔
ان کے مطابق یہ گروہ یہی کام کرتا ہے اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد پہلے بھی چار مرتبہ ایسی اشیا یہاں سے منتقل کرچکے ہیں۔
زاہد کھوکر کے مطابق پاکستان میں اس گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جب کہ انٹر پول سے رابطہ کرکے بنکاک میں موجود اس گروہ کے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا ارادہ ہے تاکہ پاکستان سے سمگل کی جانے والی اشیا کو واپس لایا جاسکے۔
زاہد کھوکھر نے بتایا کہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے انھیں اپنی جانچ کرکے بتایا ہے کہ ان نوادرات کی قیمت عالمی منڈی میں ایک ارب روپے سے زائد کی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close