تازہ ترین خبریںدنیا

فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، ایک شہید متعدد زخمی


نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی غاصب فوج کی جارحیت جاری ہے جس میںایک فلسطینی مسلمان شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئےہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہر طولکرم میں غاصب صیہونی اہلکاروں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز غرب اردن کے شہر طولکرم کے مغرب میں واقع الحی الغربی کے علاقے میں اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں بائیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید تیزی آ گئی ہے اور جارحیت کے نئے دور میں اب تک تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close