تازہ ترین خبریںپاکستان

جنوبی افغانستان میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ۴ساتھیوں کی جان لے لی

افغان سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ صوبہ زابل کے پولیس اسٹیشن میں ایک اہلکار نے گولیاں چلا کر اپنے ۴ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے ۴ پولیس اہلکاروں کو قتل اور ۲ کو شدید زخمی کردیا ہے۔

افغان طالبان کے حامی اس پولیس اہلکار نے بعد ازاں اپنے ساتھیوں کا اسلحہ بھی چرایا اور پولیس چوکی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

افغان پولیس حکام کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار طالبان کا ہمدرد تھا۔

واضح رہے کہ اس قسم کے کئی واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ہمدرد پولیس اہلکار نے یہ کام انجام دیا ہے۔

خیال رہے کی افغان حکومت، سیکورٹی فورسز کے درمیان طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے سخت پریشان ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close