تازہ ترین خبریں

مرکزی افغانستان میں فوجی اہلکار کا اپنے ساتھیوں پرحملہ پانچ فوجی اہلکار ہلاک

مرکزی افغانستان کے صوبے غور میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کی جان لے لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مرکزی افغانستان کے صوبے غور میں ایک فوجی اہلکارنے فائرنگ کرکے پانچ سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

«صوبہ غورت کے پولیس کمانڈرغلام مصطفی محسنی»نے آریانا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

محسنی کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کے حملے میں ۳اہلکار ہلاک اور مزید ۳ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فوجی اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا ہے، تاہم کسی گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کی جانب سے اپنے کی ساتھیوں پر حملے کرنا معمول کی بات بن گئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close