تازہ ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ: ہزار گنجی واقعہ میں زخمی ایک اور ایف سی اہلکار شہید ہو گیا


ہزار گنجی خود کش حملے کا ایک اور زخمی ایف سی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 12اپریل کو ہزار گنجی سبزی و فروٹ مارکیٹ خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 16افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے بعدازاں ایک ایف سی اہلکار سمیت مزید چھ زخمی بھی شہید ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز ایف سی اہلکار سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا واقعے میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23ہو گئی جن میں تین ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دھماکے بعد پاکستان کے وزیراعظم اور صدر نے دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی دن گزرنے کے بعد کسی قسم کی کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close