تازہ ترین خبریں

عراق؛ کئی امام بارگاہوں پر دھماکے کروانے والا داعش کا سرغنہ نجف اشرف میں گرفتار

نجف اشرف کے انٹیلی جنسی ادارے اور انسداد دھشتگردی کی وزارت نے صوبہ نجف سے داعش کے ایک سرغنے کی گرفتاری کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ گرفتار شدہ داعشی دھشتگرد نے صوبہ نینوا میں ایک دینی شخصیت کے قتل، کئی امام بارگاہوں میں دھماکے اور چار ترکمن باشندوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
السومریہ نیوز کے مطابق صوبہ نجف کی انٹیلی جنس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے: نجف اشرف کے سکیورٹی دستوں نے گزشتہ روز داعش کے سرغنے ’’شامل شفیق‘‘ نامی دھشتگرد کو گرفتار کیا ہے جو اس صوبہ میں خود کو داعش کا امیر کہلواتا تھا۔
اس بیانیہ کے مطابق گرفتار شدہ دھشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ستمبر ۲۰۱۴ سے اس گروہ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد تاہم چار ترکمن باشندوں کا قتل کیا ہے جبکہ مسجد حاجی علی میں داعش کے لیے لوگوں سے بیعت بھی لی ہے۔
اس نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے چار امام بارگاہوں اور نینوا میں حضرت عباس(ع) کے مقام پر دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق میں اس ملک کی فوج اور رضاکار فورس کی قابل توجہ پیشقدمی کے بعد داعش کو شدید شکست کا سامنا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close