تازہ ترین خبریںپاکستان

زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج


سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے مقدمہ بینکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آبادمنتقل کرنے کیخلاف اپیل دائرکردی،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ہیں،آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا، آصف زرداری کوعبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا، سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس بنکنگ کورٹ سے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں دیا۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے تک فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے درخواست میں چیئرمین نیب اور بینکنگ کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close