تازہ ترین خبریںدنیا

جنوب مشرقی افغانستان کے «اندر» شہرپر طالبان کا قبضہ

 

جنوب مشرقی افغانستان کے «اندر» نامی شہرپر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کے مکمل طور پر بےدخل کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ غزنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اندر نامی شہر کے تمام چک پوسٹوں اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے سیکورٹی فورسز کو علاقہ بدر کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے اندر شہر کے مرکزی پولیس اسٹیشن سمیت تمام سرکاری دفاترکا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ذبیح اللہ نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان «نصرت رحیمی» نے طالبان کے دعوئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا اندر شہر پر طالبان کے قبضے کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فورسز نے پولیس اسٹیشن کی عمارت کو تعمیراتی کاموں کی وجہ سے خالی کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان فورسز پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں طالبان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان قیادت نے گزشتہ ہفتے افغان عوام سے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں جنہیں طالبان کے بقول امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کا جواز حاصل کرنے کے لیے منعقد کرا رہا ہے۔

طالبان قیادت نے اپنے بیان میں انتخابی عمل پر حملوں کی دھمکی بھی دی تھی اور جنگجووں کو حکم دیا تھا کہ وہ انتخابی عمل اور اسے سکیورٹی فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنائیں۔

ہفتے کی شام ہی شمالی مشرقی صوبے تخار میں ایک خاتون امیدوار کی انتخابی ریلی کے دوران بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انتخابی عمل سے متعلق سرگرمیوں پر رواں ماہ ہونے والا یہ تیسرا حملہ تھا جس کے بعد انتخابات کی سکیورٹی کے بارے میں تحفظات اور خدشات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

 

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close