تازہ ترین خبریںپاکستان

غیرملکی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا:پاکستان

پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے تاہم سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

شیعہ ان اسلام: جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں آرمی کے تمام جنرل افسران نے شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکا کو ملکی دفاعی صورتحال، آپریشن ردالفساد میں پیش رفت، روایتی خطرات کے خلاف جوابی کارروائی سمیت  قومی سلامتی سے متعلق دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق امور اور سی پیک منصوبوں پر بھی غورکیا گیا۔

پاک فوج نے فاٹا ریفارمز اور پاک ۔ افغان بارڈر منیجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے حالیہ اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف کا کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بیش بہا قربانیوں کے بعد قائم ہوا، جبکہ پرامن پاکستان کے حصول کے لیے قوم کی مدد سے ان کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔

جنرل قمر باوجوہ نے مشرقی و مغربی محاذوں کے اگلے مورچوں پر اپنے حالیہ دوروں کا دیتے ہوئے سرحدی اور سیز فائر خلاف ورزیوں کا جواب دینے پر فوج کی بروقت کارروائیوں کو سراہا اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، تاہم سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

شرکا نے فوج کی سطح پر کیے گئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی جیو اور نظریاتی سرحدوں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فورسز کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ متنازع جموں و کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی فورسز نے راجوری کے مقام پر پاکستانی پوسٹ تباہ کردی ہے۔

بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ پوسٹ راجوری میں ناؤشیرا کے مقام پر قائم تھی۔

تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارت کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے کے دعوے غلط ہیں‘۔

کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا دوسرا دعویٰ کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری علاقوں پر فائرنگ کی ہے یہ ’بھی غلط ہیں‘۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close