تازہ ترین خبریںخبریں

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی فضائی حملہ متعدد عام شہری جاں بحق

افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں ایک خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی کہ صوبے پکتیا میں گزشتہ رات فضائی حملے میں متعدد معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔

سابق صوبائی کونسلر ممبر شائستہ جان نے بتایا کہ مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں دیکھائی اور فضائی حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عبداللہ حسرت نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملے میں 4 جنگجو بھی ہلاک ہوئے تاہم شہریوں کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

افغانستان کے دوسرے صوبے ہلمند کے جنوبی حصے میں بھی فضائی حملہ ہوا جس میں طالبان کے شیڈو گورنر اور ان کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔

این بی سی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی اتحادی فوجیوں کے ترجمان سارجنٹ ڈیبرا رچرڈ سن نے بتایا کہ فضائی حملے میں ایک خاندان کے افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے جنہیں طالبان بطور انسانی تحفظ کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں اقوام متحدہ مشن نے کہا تھا کہ دو مختلف امریکی فضائی حملوں میں 21 افغان شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔

یاد رہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کاپیسا میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری دوسرے بیان میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے وردک میں 23 ستمبر کو ملٹری آپریشن کے دوران فضائی حملے میں 12 خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close