ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

ایرانی پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے پر پرتپاک استقبال


اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹرینز کی قومی اسمبلی آمد پر اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر روک کر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ڈسک بجا کر مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاک ایران پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ایران کی پارلیمان کے اراکین کا پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی پارلیمانی گروپ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کی پارلیمان میں تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک ایران پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ایرانی پارلیمانی گروپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی اور پڑوسی ممالک ہیں، جن کی تہذیب و ثقافت میں مماثلت پائی جاتی ہے۔
انہوں نے ایران کے سفیر اور ایرانی میڈیا سے بھی مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک ایران پر فخر ہے، ایران کی وسیع تاریخ اور کلچر ہے، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم مل کر چلیں، چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کو آپس میں منسلک ہونا چاہیئے، ایران کو ریلوے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ منسلک ہونا چاہیئے۔
سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ زاہدان اور کوئٹہ کے مابین بہتر سڑک کی تعمیر ہونی چاہیئے، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز اور ٹرانسمیشن لائن، مکران کے ذریعے فیول کی ترسیل، مقامی کرنسی یا بارٹر سسٹم کے ذریعے ہونی چاہیئے۔
اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹرینز کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر روک کر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ڈسک بجا کر مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close