ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے


پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغانستان سے ملحقہ سرحدپر کارروائی کرکے دہشتگردوں سے 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرکے 4 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شگائی میں اموری کے مقام پر آپریشن کیا اور دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے۔ آپریشن پاک افغان بارڈرسے 3 سے 4 کلومیٹر دور کیا گیا۔
آئی ایس پی کے مطابق دہشت گرد 4 ایرانی مغوی فوجیوں کولے کر پاکستان میں داخل ہورہے تھے، بازیاب فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری طرف ترجمان وزارت خارجہ نے ایرانی سرحدی محافظوں کو بازیاب کرانے کے لئے پاکستانی فوج اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بھی جلد سے جلد بازیاب کرا لیا جائے گا اور وہ بھی صحیح و سلامت واپس ایران آجائیں گے-
بہرام قاسمی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دہشت گردی جیسی لعنت کا مقابلہ کرنے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اور انٹیلی جینس تعاون کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں-
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایران اور پاکستان کی کوششوں سے پانچ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا تھا-
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم سلفی اور وہابی نظریات کا حامل گروہ ہے جو شام میں دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتا ہے-
جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان منجملہ زاہدان میں اب تک کئی دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے-
گذشتہ فروری کے مہینے میں خاش زاہدان ہائے وے پر سپاہ پاسداران کی بس پر ہونے والے خود کش دہشت گردانہ حملے میں ستائیس جوان شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی اسی خونخوار دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی-

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close