تازہ ترین خبریںدنیا

عراق: موصل میں ۴خطرناک داعشی دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

عراقی سیکیورٹی فورسزنے موصل میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے ۴خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسزنے موصل میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے ۴خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

عراق کے شہر موصل میں الحشد الشعبی کے جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے  اسلحے سے بھرا ہوا گودام دریافت کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے گودام میں خطرناک قسم کے۱۰۰ بم چھپائے ہوئے تھے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ الکرامہ پولیس اہلکاروں نے صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع کے بنا پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ۴ خطرناک دہشت گرد گرفتارہوئے۔

خیال رہے کہ موصل کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے بعد شرپسند شہری املاک اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔

 

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close