تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں جناح اسپتال کا افتتاح کیا گیا


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کےتعاون سے200بستروں کے اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے تعاون سے افغانستان میں اسپتال کا افتتاح کیا گیا،افتتاحی تقریب میں وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان،افغان نائب صدر و دیگرنے شرکت کی۔
وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہناہے کہ جناح اسپتال افغانستان کے صحت کے شعبہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ترجمان کا کہناہے کہ جناح اسپتال کو 24 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے جناح اسپتال کو باضابطہ طور پر افغان حکومت کے سپرد کردیاگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان وزیر صحت کی طرف سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے لوگر میں 100 بستروں کااسپتال بھی زیر تعمیر ہے۔
نائب امین اللہ اسپتال پر 19 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے جلال آباد میں نشتر کڈنی سنٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close