تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن، 39افراد اسلحہ سمیت گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرسچ آپریشن کرکے 39 شرپسندوں کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران خطر ناک ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہ کے کارندوں سمیت 39 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور دیگر اشیا برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے سموں گوٹھ عثمان روڈ ملیر ندی میں واردات کی پلاننگ اور لوٹے ہوئے مال کی آپس میں تقسیم کے لیے جمع ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی کارروائی و مقابلے کے بعد گروہ کے سرغنہ محمد انور، گروہ میں شامل 2سگے بھایؤں محمد علی عرف الو، اﷲ ڈینو عرف الانہ ودیگر ساتھیوں رجب، محمد بشیر، نذیر، اور توفیق کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم جو ملزمان نے ملیر سٹی کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینا تھا ، جبکہ مزید 5، 30بور پستول، 5میگزین، 23کارتوس، کھارادر اور ملیر سٹی کے علاقوں سے چھینی و چوری کی گئیں 3موٹر سائیکلیں، 9 قیمتی موبائل فونز، متعدد آرٹیفیشل جیولری سیٹ، 3 پرس اور دیگر سامان برآمد کر لیا، ملزمان کے 2ساتھی عثمان اور موسیٰ فرار ہو گئے۔

کراچی ہے علاقے کیماڑی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم عاشر کو عوامی شکایت کے بعد سی سی ٹی وی سے شناخت کر کے پولیس نے گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،دریں اثنا پولیس نے دیگر کارروئیوں میں کالعدم جیش محمد کے مفرور ملزم عمر زادہ سمیت 31 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات ،موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

صدر پولیس نے گورا قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی 1000 سے زائداور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم روہان عرف بھٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس نے سال 2012 میں اپنے ساتھی سانول عرف چریا کے ساتھ ملک کر فرقہ وارانہ واردات میں ایک شخص کو قتل کیا تھااور اس کیس میں ملزم مفرور تھا جبکہ اسکا ساتھی گرفتار ہوچکا ہے اور عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم دیا تھا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار، شرپسندوں کو گرفتار کرکے عدالتوں کے حوالے کرتے ہیں لیکن عدالتیں عدم شواہد کی بنا پر ملزموں کو کچھ مدت کے بعد رہا کرتی ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں شرپسند گرفتار ہونے کی خبریں آتی ہیں لیکن کسی کو سزا کی کوئی خبرنہیں آتی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے بڑھ جاتے ہیں۔ ‎‎

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close