تازہ ترین خبریںدنیا

شمالی حماہ کا اسٹریٹجک علاقہ تکفیری دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد


شامی فوج اور رضاکار فورسز نے شمالی حماہ کا اسٹریٹجک علاقہ تکفیری دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور رضاکار فورسز نے شمالی حماہ کا ” الاربعین” نامی اسٹریٹجک علاقہ تکفیری دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

 شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد غیرملکی ہیں۔

الاربعین آزاد ہونے سے حماہ کے «اللطامنه»، «کفر زیتا» اور «الزکاه» نامی علاقوں کا محاصرہ بھی ختم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم تکفیری دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close