تازہ ترین خبریں

حسن روحانی کا اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ/ مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی ظلم بربریت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عالمی برادری بر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم فلسطنیوں کی حق میں آواز بلند کرے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کی شہادت کو افسوسناک قراردیا اور  اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت عالمی اداروں سے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

صدر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے سنگین جرائم سے فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد ماضی سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ایک آواز بن کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کریں۔

صدر روحانی نے امریکی سفارت کی بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کی اور کہا امریکا نےغیرقانونی اقدام کے تحت اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے نہ صرف فلسطینی قوم کو مشتعل کردیا بلکہ مسلمانوں کی دل آزاری بھی کی۔

دوسری جانب ترک صدر نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی حالیہ مظالم اور جارحیتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی سربراہوں کے غیرمعمولی اجلاس میں ایران کی شرکت کو اہم قرار دیا۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں اپنا فرض ادا کریں۔

ترک صدر نے اس موقع پر روحانی کو استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close