تازہ ترین خبریں

موصل میں بم دھماکہ ۱۴ عام شہری جاں بحق

مشرقی موصل میں دوکار بم دھماکوں میں ۱۴عام شہری جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر موصل میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ۱۴ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شمال مشرقی موصل کے علاقے تل یابس میں دوبارود سے بھری گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ۱۴ افراد شہید اور ایک عراقی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

دوسری طرف عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے ۵ تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔

واضح رہے عراقی فوج کی کارروائی میں دو روز کے اندر موصل کے ۹ محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close